Top 5 Most Expensive Costumes in Bollywood Films

September 15, 2021 588 Views

Top 5 Most Expensive Costumes in Bollywood Films

فلم سازی ایک مشکل اور رسکی کاروبار ہے. ایک فلم جب تکمیل کے مراحل سے گزر رہی ہوتی ہے تو بہت سی چیزوں اور عناصر کا دھیان رکھنا پڑتا ہے. یوں تو ان عناصر میں ایک اچھی سٹوری، اداکاری اور ہدایتکاری شامل ہیں لیکن ایک چیز ایسی ہے جس سے بہت سے لوگ انجان ہیں اور یہ چیز، یہ عنصر ہے، لباس ….   جی ہاں، لباس یا کاسٹیوم ، فلم سازی کا ایسا پہلو ہے جو نہایت اہمیت کا حامل ہے. کاسٹیوم سلیکشن ایک مشکل عمل ہے کیونکہ فلم کی سٹوری، اور تھیم کے لحاظ سے تمام اداکاروں کے لباس چنے جاتے ہیں. اور جب بات ہو دلکش اور مہنگے ملبوسات کی، تو بالی وڈ ہمیشہ ایک قدم آگے رہا ہے. اسی لیے Bizon T.V لے کے آیا ہے آپ کے لیے یہ ویڈیو، جس میں ہم آپ کو بتائیں گے ان پانچ مہنگے ترین ملبوسات کے بارے میں، جو بالی وڈ کی خوبرو حسیناوں نے زیب تن کیے ہیں. تو آئیے، شروع کرتے ہیں آج کی یہ لسٹ، 

5- کمبخت عشق (2009)

2009 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم باکس آفس پہ تو کوئی خاص جادو تو نہ دکھا سکی لیکن اپنے خوبصورت اور مہنگے کاسٹیومز کی بدولت کافی دیر خبروں میں رہی. صابر خان کی ہدایت کاری میں بنے والی یہ رومانٹک کامیڈی فلم ایک سٹنٹ مین اور ایک فیمیل ڈاکٹر کے گرد گھومتی ہے جو ناچاہتے ہوئے بھی ایک دوسرے کو پسند کر بیٹھتے ہیں. اس فلم کے مرکزی کرداروں میں بالی وڈ کے کھلاڑی، اکشے کمار، کرینہ کپور اور آفتاب شیودسانی جیسے نام شامل ہیں. 31 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی یہ مووی صرف 84 کروڑ ہی کما سکی. اس فلم کے بجٹ کا ایک بڑا حصہ کپڑوں اور کاسٹیومز پہ خرچ کیا گیا اور اس بات کا ثبوت، ٹائیٹل سونگ میں کرینہ کپور کا خوبصورت کالا لباس ہے جس کی مالیت تقریباً 10 لاکھ انڈین روپے تھی. پیرس سے خریدے جانے والے اس لباس کوانڈین ڈیزائنر شبینہ خان نے کچھ تبدیلیوں کے بعد مزید دلکش بنا دیا اور یوں، اس کی قیمت 12 لاکھ تک پہنچ گئی. 

4-دیوداس 2002 

ویسے تو بالی وڈ میں ہر سال بہت سی رومانٹک فلمیں بنائی جاتی ہیں لیکن جو مقام، جو پزیرائی دیوداس کو ملی، وہ کسی دوسری فلم کے حصے میں نہ آ سکی. 19 سال قبل ریلیز ہونے والی یہ فلم، آج بھی شائقین کے دلوں پر راج کرتی ہے. کلاسک ناول پہ بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار، کنگ آف بالی وڈ، شاہ رخ خان نے ادا کیا ہے، جبکہ انُ کے مد مقابل ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشٹ نے اپنے کردار نبھائے ہیں. سنجے لیلاِ بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں ہر چیز پرفیکٹ ہے. چونکہ اس کی کہانی برٹش راج کے دور کی ہے لہذا اس مووی میں دکھائے جانے والے سبھی کرداروں کی ڈریسنگ بھی اُسی مناسبت سے ہے. لیکن سنجے لیلاِ بھنسالی ،جو اپنی فلموں میں پرفیکشن کے لیے جانے جاتے ہیں، 2 سال کی ریسرچ کے بعد، خاص ملبوسات تیار کروائے اور یہ تمام ملبوسات ایشوریا اور مادھوری نے پوری فلم کے دوران پہنے ہیں . ان دلکش اور دیدہ زیب ملبوسات میں ساڑھیاں اور لہنگے شامل ہیں اور ہر ساڑھی کی قیمت، کم و بیش، 20 لاکھ روپے ہے. اسی وجہ سے ان کپڑوں کے ڈیزائنرز کو فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا. 

3-روبوٹ 2010 

جب کبھی انڈین سینما میں مقابلے کی بات آئی ہے، تو تامل سینما بھی کبھی پیچھے نہیں رھا. اس حقیقت کو، 2010 میں ریلیز ہونے والی یہ تامل فلم بیاں کرتی ہے. اپنی تھیم اور آئیڈیا کے اعتبار سے انوکھی، یہ سائنس فکشن فلم بہت کم عرصے میں مقبولیت کی حدوں کو پھلانگ گئی. اس فلم کی ہدایات کاری ایس. شنکر نے دی ہے اور اس میں مرکزی کردار رجنی کانت اور ایشوریا رائے نے ادا کیے ہیں. 1.6 ارب روپے کے بجٹ سے بننے والی اس فلم کا ہر حصہ کمال ہے.روبوٹ کا کردار نبھانے والے رجنی کانت، صرف اپنی بےمثال اداکاری کی وجہ سے ہی نہیں بلکہ اپنے کاسٹیوم کی وجہ سے بھی کافی مشہور ہوئے. اُن کا یہ کاسٹیوم، اُن کے کردار کی مناسبت سےخاص طور پہ تیار کروایا گیا. 3 کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والا یہ لباس، آج بھی بالی وڈ کے مہنگے ترین کاسٹیومز میں شمار ہوتا ہے. 

2- پدماوت 2018 

سنجے لِیلا بھنسالی ، انڈین فلم انڈسٹری میں اپنی ہدایتکاری اور مہنگی فلمیں بنانے کی وجہ سے مشہور ہیں. پدماوت بھی اُن کی ایسی ہی ایک فلم ہے جو اپنے مہنگے سیٹ اور قیمتی ملبوسات کے کارن جانی جاتی ہے. 2018 کے دوران، سینما گھروں کی زینت بنے والی اس epic period فلم میں ،رنویر سنگھ، دیپکا پڈوکون اور شاھد کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے. تاریخی کرداروں پہ بنائے جانے والی اس فلم کے ملبوسات بھی اُس دور کی عکاسی کرتے ہیں. یہی وجہ ہے کہ اس فلم میں دیپکا نے جو ساڑھیاں استعمال کی ہیں، وہ خوبصورت ہی نہیں بلکہ بہت مہنگی بھی ہیں. اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گھومر گانے میں جو لہنگا دیپکا نے پہنا ہے، وہ 30 لاکھ مالیت کا ہے. باقی تمام ساڑھیاں بھی 20 سے 25 لاکھ روپے کی لاگت سے تیار کی گئی تھیں. اس لیے، پدماوت کا شمار اُن فلموں میں کیا جاتا ہے جن میں بجٹ کا بڑا حصہ صرف ملبوسات پہ ہی خرچ کیا گیا ہو. 

1- را-ون 2011 

2011 میں ریلیز ہونے والی یہ سائینس فکشن فلم،آج کی لسٹ میں سرفہرست ہے. انوبھاو سِنہا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا ٹائیٹل رول شاہ رخ خان نے ادا کیا ہے. ایک سائنس فکشن فلم ہونے کے باعث، شاہ رخ نے جو لباس استعمال کیا ہے، وہ اپنی نوعیت کی وجہ سے کافی مقبول ہوا. بالی وڈ کے 4 بہترین ڈیزائنرز کی ملی بھگت سے تیار ہونے والا یہ کاسٹیوم ،نہ صرف خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے بلکہ یہ کردار کی requirement پر بھی پورا اُترتا ہے. اس دلکش اور خوبصورت لباس کو تیار کرنے میں ساڑھے چار کروڑ روپے خرچ ہوئے. یہ کاسٹیوم، بالی وڈ کی تاریخ میں سب سے مہنگا اور قیمتی لباس ہے جس کا ریکارڈ آج تک قائم ہے. یہی وجہ ہے کہ یہ ہماری فہرست میں ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے. 

تو کیسی لگی ہماری آج کی یہ ویڈیو. اگر آپ نے اس ویڈیو کو انجوائے کیا ہے تو ہمارے چینل Bizon T.V کو لازمی سبسکرائب کریں تاکہ آپ ہماری دوسری ویڈوز سے بھی لطف اندوز ہو سکیں. 

#top5expensivecostumes #mostexpensive #BizonTV

Subscribe Us: www.youtube.com/c/BizonTV

Production: Bizon TV

Bizon is the one-stop station for exclusive contents. With the Hottest Entertainment News, features, events, Roadshows, Public Interviews, Popular Personalities Interviews, Current Affairs & many more.

#entertainment #urdupoetry #hindipoetry #currentaffairs #news #interviews #musicvideos #roadshows #personalities #shortfilms #documentaries

Website: www.bizon.tv

Facebook: www.facebook.com/bizontvofficial

Instagram: www.instagram.com/bizontvofficial

Note: All rights reserved © Bizon TV™. Don’t use this video for your Youtube Channel.

Categories
Top 5